10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

زہریلی چپس کھانے سے بچہ جان بحق


پاکستان

31/Dec/2018

News Viewed 1403 times

مقامی فوڈ سینٹر میں مبینہ طور پرزہریلے چپس کھانے سے چار سالہ ہمایوں جاں بحق جب کہ بہن علیزہ کی حالت تشویشناک ہے, چار سالہ ہمایوں محمد عمر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ بہن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر حیدرآباد پولیس حرکت میں آئی اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا, کینٹ اور بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے فوڈ انسپکٹرز نے فوڈ سینٹر میں تیار ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ریسٹورینٹ کو سیل کردیا ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بھی حیدرآباد طلب کرلیا گیا ہے۔

آگے بھی پڑھیں: روپے کی قدر گرانے میں کون ملوث ہے؟


زرائع کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے فوڈ سینٹر سے بچوں کے لیے چپس کھانے پینے کی اشیاء خریدی گئیں، چپس کھاتے ہی بچوں کی حالت غیر ہونے پر بچوں کو اسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں